لاہور زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت غیر
صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا
شاہدرہ میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 اافراد کی طبیعت بگڑ گئی جس پر متاثرہ افراد کو علاج علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
متاثرہ افراد نے بتایا کہ دودھ پینے کے بعد انکی طبعیت خراب ہوئی، پولیس نے اہل خانہ کی درخواست پر کارروائی شروع کردی۔
دوسری جانب صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فوری ٹیمیں اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا۔
بلال یاسین نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں لواحقین سے مکمل معلومات حاصل کریں، پولیس اور فرانزک اتھارٹی سے مل کر واقعے کی تمام پہلووں سے تحقیقات کی جائیں، دودھ کے نمونوں کی جانچ پڑتال کے بعد جلد رپورٹ پیش کی جائے۔