دبئی ائرپورٹ پر گرفتاری کا معاملہ راحت فتح علی خان کا بیان سامنے آگیا
مداح گھٹیا افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں، ایسا کچھ نہیں ہے جو دشمن سوچ رہے ہیں، گلوکار
دبئی ائرپورٹ گرفتاری کے معاملے پر پرمعروف گلوکار راحت فتح علی خان کا وڈیو بیان منظر عام پر آیا ہے۔
اپنے بیان میں راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گانوں کی ریکارڈنگ کے لئے دبئی آئے اور ان کے گانے ریکارڈ ہو رہے ہیں اور سب معاملات ٹھیک ٹھاک ہیں۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ گھٹیا افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں، ایسا کچھ نہیں ہے جو دشمن سوچ رہے ہیں، وہ بہت جلد پاکستان واپس آئیں گے۔
گلوکار نے دنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں پر اپنا وقت ضائع نہ کریں اور ان کے پرستار ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کی دبئی گرفتاری کا ڈراپ سین
قبل ازیں ایک اور بیان میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ گرفتار نہیں ہوئے اور نہ ہی ایسا واقعہ ہوا دبئی ائیرپورٹ پر ہوا ہے۔