اسکاٹش بولر نے ون ڈے ڈیبیو پر7 وکٹیں اڑا کر ریکارڈ قائم کر دیا

چارلی نے 5.4 اوورز میں 21رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا


Sports Desk July 23, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

اسکاٹش بولر چارلی کیسیل نے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر 7 وکٹیں اڑا کر ریکارڈ قائم کردیا، انھوں نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ لیگ 2 میں عمان کیخلاف میچ میں انجام دیا،

چارلی نے 5.4 اوورز میں 21رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،اس عمدہ بولنگ کے سبب حریف سائیڈ 21.4 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اسکاٹش ٹیم نے آسان ہدف 17.2 اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبو، آئی سی سی اجلاس، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کا معاملہ حل نہ ہو سکا

ون ڈے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کا سابقہ ریکارڈ جنوبی افریقہ پیسر کاگیسو ربادا کے نام 2015 سے تھا، انھوں نے جولائی 2015 میں بنگلہ دیش کیخلاف 16 رنز دے کر 6 پلیئرز کو آئوٹ کیا تھا۔چارلی کو کرس سول کی جگہ اسکاٹش اسکواڈ میں شامل ہونے کا موقع ملا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں