کے پی اسمبلی میں مراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے کی قرارداد منظور

مراد سعید کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے اور تمام مقدمات ختم کیے جائیں، سہیل آفریدی کی قرارداد


احتشام بشیر July 23, 2024
(فوٹو : فائل)

کے پی اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف قائم مقدمات فوری ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرارداد حکومتی رکن سہیل آفریدی نے پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مراد سعید کو امن کی بحالی کے لئے خدمات پر تمغہ شجاعت دیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ مراد سعید کی وطن سے بے لوث محبت کو غداری قرار دیا گیا، مراد سعید کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے اور سیکورٹی فراہم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں