مالدیپ میں ہائی پرفارمنس ورکشاپوہاب ریاض شریک ہوں گے

اس سے قبل آئی سی سی لیول 2 ٹیوٹرز ٹریننگ کورس 24 جولائی سے مالدیپ میں ہی شروع ہوگا


Sports Desk July 24, 2024
(فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی 29 اور 30 جولائی کو مالدیپ میں 2 روزہ ہائی پرفارمنس ورکشاپ کا انعقاد کرے گی،اس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض اور موجودہ ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی شاہد انور شرکت کریں گے۔

ورکشاپ کو جدید ترین کوچنگ تکنیک کے ساتھ ساتھ نچلی سطح سے ٹیلنٹ کی شناخت اور نشوونما کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس سے قبل آئی سی سی لیول 2 ٹیوٹرز ٹریننگ کورس 24 جولائی سے مالدیپ میں ہی شروع ہوگا، اس میں پاکستان کی نمائندگی جنرل منیجر اکیڈمیز ڈاکٹر عمران عباس کریں گے، کورس آئی سی سی کے تعلیمی اور ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کے ٹاپ آفیشلز کی کرسیاں ہلنے لگیں

لیول 2 ٹیوٹرز ٹریننگ کورس کی نگرانی سابق پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹر اقبال سکندر اور بنگلہ دیش کے سابق ٹیسٹ کپتان امین الاسلام کریں گے، دونوں کو یہ ذمہ داری آئی سی سی نے سونپی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں