افغانستان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کی میزبانی بھارت میں کرے گا

آسٹریلیا خواتین کے حقوق کی وجہ سے افغانستان کے ساتھ باہمی کرکٹ سے گریزاں ہے


Sports Desk July 24, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

افغانستان، نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کی میزبانی بھارت میں کرے گا۔

میچ ستمبر میں گریٹر نوئیڈا کے شاہد وجے سنگھ پاتھک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹیسٹ میں مدمقابل آئیں گی۔

اگرچہ آسٹریلیا خواتین کے حقوق کی وجہ سے افغانستان کے ساتھ باہمی کرکٹ سے گریزاں ہے تاہم نیوزی لینڈ کا اس معاملے پر موقف الگ ہے، کیویز کو اکتوبر نومبر میں بھارت میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں