کراچی قتل کے مقدمے میں 4 مجرموں کو سزائے موت کا حکم

ملزمان نے 26 نومبر 2021ء کو مسعود احمد کو قتل کیا تھا، مقتول کی بیوی نے ملزمان کو فائر کرتے دیکھا تھا،و کیل


کورٹ رپورٹر July 24, 2024
(فوٹو: فائل)

عدالت نے قتل کے مقدمے میں 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیدیا۔


سٹی کورٹ میں ماڈل کورٹ ضلع شرقی نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق ملوث 4 ملزمان کو جرم ثابت ہو جانے پر سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے۔ ملزمان میں رفیق احمد، عثمان، شیراز عرف شیری اور ضمیر پٹھان شامل ہیں۔


عدالت نے ملزمان کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔


سرکاری وکیل اشرف بھٹی کے مطابق ملزمان نے 26 نومبر 2021ء کو مسعود احمد کو قتل کیا تھا۔ مقتول کی بیوی نے ملزمان کو فائر کرتے دیکھا تھا۔ کورنگی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد گاڑی سے مقتول کا والٹ بھی لے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں