عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹس بھی مصر کے نام

ٹاپ سیڈ مصر نے مینز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں سیڈ 4 کوریا کو 0-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا


Zubair Nazeer Khan July 25, 2024
فوٹو: ورلڈ اسکواش فیڈریشن

مصر نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے انفرادی مقابلے جیتنے کے بعد ٹیم ایونٹس بھی اپنے نام کرلیے۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹاپ سیڈ مصر نے مینز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں سیڈ 4 کوریا کو 0-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

عالمی جونیئر چیمپئن محمد ذکریا نے جو ینگ نا کو0-3 اور مروان اسل نے کن کم کو 1-3 سے ہرایا۔

ویمن ٹیم ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ و دفاعی چیمپئین مصر نے میزبان و سیڈ 2 امریکہ کو 0-2 سے قابو کرکے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔

مزید پڑھیں: مصر کے محمد ذکریا اور امینہ عارفی نئے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن بن گئے

عالمی جونیئر ویمن چیمپئن امینہ عارفی نے کیرولین فوٹس اور فیروز ابولخیر نے ریانا وانی کو 0-3 کے یکساں اسکور سے مات دی، اس طرح چیمپئن شپ میں مصر نے چاروں گولڈ میڈلز اپنے قبضے میں کرلیے۔

مزید پڑھیں: عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان نے 7 ویں پوزیشن حاصل کرلی

مینز ٹیم ایونٹ میں امریکا اور کولمبیا جبکہ ویمنز ٹیم ایونٹ میں کینیڈا اور ملائیشیا نے برانز میڈلز حاصل کیے۔

واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں مینز اور ویمنز ایونٹس ایک ساتھ منعقد ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں