کراچی4 سالہ بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق عدالت نے تایا اور پھپھو کی ضمانت مسترد کردی

مقدمے کے مدعی نے عدالت کے احاطے سے ملزمان کے فرار ہونے پر تشویش کا اظہار کیا


ناصر بٹ July 25, 2024
ملزمان سٹی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن کورٹ کے احاطے سے فرار ہوگئے—فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے گلستان جوہر میں کار میں 4 سال کے بچے کا دم گھٹنے سے ہلاکت کے مقدمے میں ملزمان تایا اور پھپھو کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو گلستان جوہر میں کار میں 4 سال کے بچے کے دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ملزمان میں بچے کا تایا خلیق اور پھپھو ارجمند شامل ہیں تاہم عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ قتل کے ذمرے میں آتا ہے۔

پولیس نے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن مدعی مقدمے کے مطابق ملزمان فیصلہ سننے کے فوری بعد عدالت سے فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ احاطہ عدالت میں پولیس کی موجودگی کے باوجود ملزمان کو یوں فرار ہونا تشویش ناک بات ہے۔

مدعی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ 15 جون کو پیش آیا تھا جہاں ملزمان نے کار سے اپنے بچے کو اتارا لیکن میرے بچے کو نہیں اتارا تھا اور میرا بچہ 3 گھنٹوں تک بند کار میں رہا ہے اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں