کراچی کا موسم اگلے 3 روز تک آبرآلود رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے


آفتاب خان July 25, 2024
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس دوران ہلکی بارش اور پھوار بھی ہوسکتی ہے—فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے 3روز تک شہر کا موسم زیادہ ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعرات کو شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی ہوئی۔

کراچی میں جمعرات کو شہر کا مطلع کہیں جزوی اور کہیں مکمل ابرآلود ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں دن بھر بحال رہیں، جس کی وجہ سے موسم مجموعی طور پر قدرے بہتررہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2 ڈگری اور ہوا میں نمی کاتناسب 70 فیصد رہا۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق اگلے 3 روزکے دوران شہر کا موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔

پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بدستور بحال رہنے کی توقع ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ صوبے بھر میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ساحلی مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے کی توقع ہے، جعمرات کو شام شہرکے مختلف علاقوں شاہراہ فیصل،کلفٹن،آئی آئی چند ریگر روڈ اور صدر میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں