ویرات کے کیرئیر کیلئے پاکستان ٹور لازمی قرار دیا جانے لگا

وہ جونیئر کرکٹر کے حیثیت سے ایک بار پاکستان آ چکے ہیں


Sports Desk July 26, 2024
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ویرات کوہلی کے کیریئر میں پاکستانی ٹور کو لازمی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2008 میں ایشیا کپ کیلیے پاکستان کا دورہ کیا تھا ، دونوں ممالک کے درمیان آخری باہمی سیریز 2013 میں بھارت میں کھیلی گئی تھی، اس کے بعد وہ صرف ایشیائی یا آئی سی سی ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025 نہ کھیلنے نہ آنے کے بیچ بھارتی بورڈ کا بڑا بیان آگیا

اب آئندہ برس پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے مگر بھارت اس ٹور سے بھی جان چھڑانے کی کوشش میں ہے ،البتہ سابق پاکستانی کپتان یونس خان نے بھارت پر زور دیا کہ اسے یہ ٹور ضرور کرنا چاہیے، ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انھوں نے کہا کہ ویراٹ کوہلی کو چیمپئنز ٹرافی کیلیے لازمی طور پر پاکستان آنا چاہیے۔

یہ ہماری بھی خواہش ہے کہ وہ یہاں آکر پرفارم کریں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ واحد چیز ہے جو کوہلی کے کیریئر میں اب تک نہیں شامل ہوئی، انھوں نے پاکستان میں پرفارم نہیں کیا ہے ۔

مزید پڑھیں: "چیمپینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم میچ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی"

یاد رہے کہ کوہلی نے پاکستان کے 2012-13 کے دورئہ بھارت کے دوران محدود اوورز کی باہمی سیریز کھیلی تھی، اس کے بعد وہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں گرین شرٹس کے خلاف بہتر پرفارم کرتے رہے تاہم کبھی پاکستان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، وہ جونیئر کرکٹر کے حیثیت سے ایک بار پاکستان آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت؛ بھارت پھر آنکھیں دیکھانے لگا

ایک رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کیلیے بھارت کو پاکستان کے سفر پر آمادہ کرنے کو کہا ہے۔ حالیہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کیلیے بجٹ مختص کیا گیا تاہم شیڈول پر کوئی بات نہیں ہوئی، عالمی کونسل نے پلان بی کے طور پر کسی دوسرے ملک میں چند میچز کیلیے سپلیمنٹڑی بجٹ بھی مختص کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں