پیرس اولمپکس مراکش کے ہاتھوں متنازع شکست پر میسی بھی بھڑک گئے
میسی اور ٹیم منیجر نے اس مقابلے کو سرکس قرار دیا
پیرس اولمپکس میں ارجنٹائنی ٹیم کی مراکش کے ہاتھوں متنازع شکست پر لیونل میسی بھی بھڑک اٹھے۔
کپتان نے پیرس گیمز میں ٹیم کے پہلے میچ میں مراکش کی دوسرے درجے کی ٹیم کے خلاف میدان میں اترنا مناسب نہیں سمجھا، اس مقابلے میں ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست ہوئی تھی۔
آخری لمحات میں جب ٹیم مقابلہ برابر کرنے والی تھی تو تماشائی گراؤنڈ میں گھس آئے، انھوں نے بوتلیں پھینکیں اور ارجنٹائن کے خلاف نعرے لگائے جس پر کھیل معطل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں فٹبال کا پہلا میچ ہی ہنگامہ آرائی کی نذر
آخری چند سیکنڈز کا کھیل بند دروازوں کے پیچھے مکمل کیا گیا، میسی اور ٹیم منیجر نے اس مقابلے کو سرکس قرار دیا۔