پیرس اولمپکس ڈرون کیمرے سے مخالف ٹیم کی جاسوسی پر 8 ماہ کی جیل

اگر وہ گیمز کے دوران دوبارہ ایسی کسی حرکت میں ملوث رہے تو جیل بھیج دیا جائے گا


Sports Desk July 26, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

پیرس اولمپک گیمز سے قبل ڈرون کیمرے کی مدد سے مخالف ٹیم کی جاسوسی کے الزام میں کینیڈین ویمنز فٹ بال ٹیم کے 2 سپورٹ اسٹاف ممبران کو 8 ماہ جیل کی معطل سزا سنا دی گئی۔

43 سالہ اینالسٹ جوے لومبارڈی اور اسسٹنٹ کوچ جیسمین مینڈیر نے ڈرون کے ذریعے نیوزی لینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کے ٹریننگ سیشن کی جاسوسی کی تھی.

مزید پڑھیں: پیرس گیمز، ہوشربا افتتاحی تقریب سے پردہ اٹھنے کو تیار

جس پر دونوں کو گذشتہ روز سینٹ ایٹینی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر انھوں نے جرم قبول کرلیا، جس پر انھیں 8 ماہ قید کی معطل سزا سنائی گئی۔

اگر وہ گیمز کے دوران دوبارہ ایسی کسی حرکت میں ملوث رہے تو جیل بھیج دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں