سیاست عہدوں کی لڑائی ہاکی ٹیم اولمپکس میں پھر دیکھائی نہیں دیگی

ہاکی کا مینز ایونٹ کل سے شروع ہوگا، جس میں 12 ٹیمیں شریک ہیں


Zulfiqar Baig July 26, 2024
ہاکی کا مینز ایونٹ کل سے شروع ہوگا، جس میں 12 ٹیمیں شریک ہیں (فوٹو: فائل)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدوں کی لڑائی اور منفی سیاست کی وجہ سے قومی کھیل ہاکی زوال پزیر ہوگیا۔

فرانس کے شہر پیرس میں اولمپکس 2024 میں مینز ہاکی ایونٹ کے مقابلے کل سے شروع ہوں گے تاہم ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم عالمی ایونٹ میں نہیں دیکھے گی، جس کی وجہ پاکستان کا ٹورنامنٹ میں کوالیفائی نہ کرنا ہے۔

ایونٹ میں 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو 2 پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں نیدرلینڈز ،جرمنی، برطانیہ،اسپین، فرانس، اور جنوبی افریقہ جبکہ پول بی میں آئرلینڈ، بیلجیم، نیوزی لینڈ، بھارت، ارجنٹینا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ مراکش کے ہاتھوں متنازع شکست پر میسی بھی بھڑک گئے

 

کل سے شروع ہونے مینز ہاکی ایونٹ کے مقابلوں افتتاحی میچ اسپین اور برطانیہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دیگر میچیز میں آئرلینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن بیلجیئم، جنوبی افریقہ کا نیدر لینڈز، ارجنٹائن کا آسٹریلیا، میزبان فرانس کا عالمی چیمپئن جرمنی اور بھارت کا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں