اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر مندی انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے

کاروباری ہفتے کے آخری (اور مسلسل دوسرے) دن بازارِ حصص میں مندی کا رجحان جاری


Ehtisham Mufti July 26, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر مندی کا رجحان ہے اور انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، 100 انڈیکس کی 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے گر گیا


کاروباری ہفتے کے آخری دن (جمعہ کے روز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 75 پوائنٹس کی مندی کسے کاروبار کا آغاز ہوا اور 100 انڈیکس گھٹ کر 78393 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں گراوٹ کا رجحان جاری رہا اور پی ایس ایکس میں 126 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہوکر 78342 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔


مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی؛ انڈیکس 80 کے بعد 79 ہزار پوائنٹس سے بھی گرگیا


واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام بھی بازارِ حصص میں شدید مندی کے ساتھ ہوا تھا جب انڈیکس 78 اور 79 ہزار کی دونوں نفیساتی سطحوں سے گر گیا تھا۔ بعد ازاں رواں کاروباری ہفتے کا آغاز بھی اسی مندی کے ساتھ ہوا اور پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں مایوسی کے بادل چھائے رہے۔


یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد تیزی، 79 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال


یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں تیزی کا رجحان


بعد ازاں منگل اور بدھ کے روز کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا تاہم جمعرات کے روز ایک بار پھر مارکیٹ میں مندی کا رجحان درپیش رہا اور انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا، جس کا تسلسل آج جمعہ کے روز بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں