لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

قومی ایئر لائن کی ایئرہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پر جدہ جارہی تھی


طالب فریدی July 27, 2024
قومی ایئر لائن کی ایئرہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پر جدہ جارہی تھی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایئرہوسٹس سے امریکی ڈالرز اور سعودی ریال برآمد ہوئے جن کی مالیت پاکستانی کرنسی میں لاکھوں روپے بنتی ہے ۔

قومی ایئر لائن کی ایئرہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پر جدہ جارہی تھی۔ شک پڑنے پر کسٹمز حکام نے ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ مل کر اس کو آف لوڈ کرایا اور جب تلاشی لی تو ریال اور امریکی ڈالر برآمد ہوگئے۔

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال کے مطابق برآمد ہونے والی رقم میں 37ہزار 318 امریکی ڈالرز اور چالیس ہزار سعودی ریال شامل ہیں۔ یہ کرنسی نوٹ پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس نے اپنی جرابوں میں چھپا رکھے تھے۔

شک پڑنے پر ایئر ہوسٹس کی تلاشی لی گئی جس کے جسم کے مختلف حصوں سے یہ رقم برآمد ہوئی۔ ایئر ہوسٹس کو جدہ جانے والی پرواز سے اتار کر کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال نے کہا کہ کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے وزیراعظم اور چئیرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ہر صورت عمل کیا جا رہا ہے۔ قومی ایئر لائن کے اعلی افسران کو ایئر ہوسٹس کی کرنسی اسمگلنگ کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

[video width="478" height="850" mp4="https://c.express.pk/2024/07/whatsapp-video-2024-07-27-at-12.05.48-pm-1722064406.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں