مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا تو جعلی حکومت کو چلتا کردیں گے حافظ نعیم

یہ دھرنا امید کا چراغ روشن کرے گا اور مایوسی کو ختم کردے گا، حکومت مذاکرات میں ٹال مٹول کررہی ہے، مظاہرین سے خطاب


جمیل مرزا/ July 27, 2024

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے اور مذاکرات میں ٹال مٹول کی تو پھر دھرنا پالیمنٹ کے دروازے پر ہوگا پھر ہم جعلی حکومت کو چلتا کردیں گے۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنے کے دوسرے روز مظاہرین نے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنے میں شریک ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں، عوام کے حالت سدھارنے کے لیے تاریخی دھرنا لے کر بیٹھے ہیں اور یہ دھرنا دو مہینے تک بھی جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا اور آئی پی پیز کو لگام دے کر عوام کو ریلیف نہ دیا تو پھر یہ دھرنا پھر آگے بڑھے گا پھر ڈی چوک اور پارلیمنٹ کے دروازے تک بیٹھیں گے اور پھر جعلی حکومت کو چلتا کریں گے۔

انہوں نے کہا یہ دھرنا امید کا چراغ روشن کرے گا اور مایوسی کو ختم کردے گا، یہ بھیڑئیے آئی پی پیز کے نام پر خون چوستے ہیں اور یہ دھرنا ان کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کررہا ہے۔ آپ دھرنا یہاں دئیے پاکستان کے چپے چپے سے عوام امید لگائے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو ریلیف دئیے اور آئی پی پیز کو لگام، ٹیکس ختم بغیر کیسے جاسکتے ہیں؟ حکومت نے دھرنا سے قبل راستے بند کر کے جماعت اسلامی کو روکنے اور ہمارے کارکنان کو ایمانداری سے کام کرنے والے پولیس اہلکار سے لڑانے کی کوشش کی مگر ہم نے اس منصوبے کو ناکام بنادیا کیونکہ پولیس والا بھی اب بجلی کا بل ادا نہیں کرپارہا۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا احسن اقدام، دھرنے کے دوران مری روڈ پر ٹریفک رواں دواں

انہوں نے کہا کہ ہم مذموم مقاصد پورے نہیں ہونے دئیے اور امن کو ترجیح دی، کشیدگی کو روکنے کیلیے ہم نے ایک دھرنے کو تین دھرنوں میں تقسیم کیا جبکہ ڈی چوک پر بھی دھرنا ہو چکا اور اُس میں حکومت راستے بند کر کے ہمارے کارکنان کو گرفتار کر کے شکست کھا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جدوجہد کو ترجیح دی ہے اور اب حق لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے، وزیر اعظم وزرا اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ کمیٹی بنائیں اور ہم دھرنا مؤخر کردیں، دھرنا موخر کردیں ، مذاکرات اور دھرنا ساتھ ساتھ چلیں گے، اگر ٹال مٹول سے کام لیا پھر پیش رفت کریں گے اور ہم پھر اسلام آباد میں پہنچ کر پارلیمنٹ پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: 25 کروڑ عوام کو حق ملے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا، امیر جماعت اسلامی

حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ کل مری روڈ پر یہ دھرنا تاریخی جلسہ عام میں تبدیل ہو جائے گا اور ہم واضح کردیں کہ اپنے دس نکاتی مطالبات سے کسی طور پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، اب ہم فیصلہ کن جنگ کیلیے نکلے ہیں اور عوام کے جذبے کو دیکھ کر حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل تاریخی جلسہ ہوگا سب سے اپیل ہے کہ شرکت کریں، کل بتا دوں گا کہ حکومت والے ریلیف دینے کا ڈرامہ کررہے ہیں یا واقعی انہوں نے کوئی منصوبہ بنایا ہے، اگر ڈرامہ کررہے تو پھر ہم آگے بڑھیں گے، یہ ہمیں تھکانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری طبقہ بھی حکومت سےنالاں، تاجر دوست اسکیم کیخلاف ملک گیر احتجاج کی تیاری

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپ یہ نہ سمجھیں آپ گولیاں چلاتے یہ پلان ناکام کردیا ہے، اگر حکومت ہمیں انگیج کرکے ٹھکانے لگانا چاہتی ہے تو ہمارے پاس اور بھی پلان ہیں، پھر کراچی لاہور چترال کوئٹہ پشاور گوادر سب جگہ دھرنا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو بجلی کے ریٹ پر غریب کو حق دینا ہوگا، مہنگائی پر ٹیکس کم کرنا ہوگا، امن و امان کے نام پر سڑکیں بند کرنا قبول نہیں کریں گے، لاپتہ افراد کو ایک قانون کے مطابق آزاد اور رہا کیا جائے، ہم امن والے لوگ ہیں قوم پرستی پر یقین نہیں رکھتے، جماعت اسلامی صرف ایک قوم پر یقین رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا جاری

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں تقسیم نہ ہو یہ ہم چاہتے ہیں، یہ پاکستان بننے کی تحریک سب جگہ چلی وہ مقامات تھے، جہنوں نے پاکستان میں شامل نہیں ہونا تھا۔ ہم متحد ہو کر حقیقی پاکستان بنائیں گے، انکے خلاف متحد ہونگے جن کو انگریزوں نے جاگیریں دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جو کمیٹی بھیج رہے ہو ہم اُس سے پوچھیں گے کہ بچوں کو صحت اور تعلیم کیسے دو گے کیونکہ تم ٹیکس لیتے ہو مگر دیتے کچھ بھی نہیں ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ مزدوروں کسانوں اٹھ کر کھڑے ہو جاؤ، یہاں کوئی فارم 45 اور 47 نہیں ہے یہاں جماعت اسلامی ہے، جو کمیٹی آئے گی وہ سب دیکھے گی۔ ابھی سفر شروع ہوا ہے ہم بیچ میں چھوڑ کر نہیں جائیں گے اور اپنے مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ کل سے تاجروں کے قافلے آنا شروع ہو جائیں، اس دھرنے سے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سمیت سب امیدیں لگا کر بیٹھے ہیں اس لیے کارکنان سے کہتا ہوں کہ آپ نے کسی سے نہیں لڑنا اور مایوس نہیں ہونا بس ایسے ہی ڈٹے رہنا ہے، یہ دھرنا چل پڑے گا ختم اس وقت ہوگا جب مطالبات تسلیم ہونگے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں