پیرس اولمپکس آسٹریلیا 4 گولڈ میڈلز جیت کر سرفہرست

فرانس مجموعی طور پر 7 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جس میں 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برانز میڈلز شامل ہیں


Sports Reporter July 29, 2024
(فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس میں میڈلز جیتنے کی دوڑ جاری ہے، آسٹریلیا چار گولڈ میڈلز جیت کر سرفہرست ہے۔

آسٹریلیا کے مجموعی میڈلز کی تعداد 6 ہے جس میں 4 گولڈ اور دو سلور شامل ہیں۔

فرانس مجموعی طور پر 7 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جس میں 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برانز میڈلز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپک؛ افتتاحی تقریب میں جلائی جانے والی مشعل 'جعلی' نکلی

جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر تین، تین گولڈ میڈلز اور مجموعی طور پر 6، 6 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

امریکہ نے ایک گولڈ، 3 سلور اور2 برانز میڈلز پر قبضہ جمالیا ہے۔

آسٹریلیا، اٹلی اور نے 5،5 میڈلز حاصل کر لیے ہیں۔ آسٹریلیا نے 3 گولڈ اور2 سلور، اٹلی نے 2 سلور اور 3 برانز جیت لیے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ کس غلطی پر جنوبی کوریا سے انٹرنیشنل کمیٹی نے معافی مانگی

گیمز کا پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کرنے والے کاغستان نے مزید دو سلور میڈلز حاصل کر لیے۔ بھارت بھی ایک میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں