تینوں ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہزار رنز روٹ نے نئی تاریخ رقم کردی
رواں ٹیسٹ چیمپئن شپ دورانیہ میں کھیلے گئے 13 میچز میں رنز کی تعداد 1023 ہوگئی ہے
اسٹار بیٹر جو روٹ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تینوں دورانیہ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، اس طرح انھوں نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں روٹ نے 87 رنز اسکور کیے جس سے ان کے رواں ٹیسٹ چیمپئن شپ دورانیہ میں کھیلے گئے 13 میچز میں رنز کی تعداد 1023 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل پہلی اور دوسری ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی روٹ ایک ہزار سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے، رواں دورانیہ میں وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانیوالے کرکٹرز میں دوسرے نمبر پر ہیں، ٹاپ پر فی الحال بھارت کے یشاسوی جیسوال 1028 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔