چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان بھی ٹورنامنٹ کروانے کی میزبانی کیلئے ڈٹ گیا

حکام حیران ہیں کہ 6 ماہ دور ایونٹ کیلیے پی سی بی نے تاحال پلان بی کا کوئی ذکر ہی نہیں چھیڑا


Saleem Khaliq July 30, 2024
(فوٹو: فائل)

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستانی اعتماد پر آئی سی سی بھی حیران ہے، پی سی بی ایونٹ کی میزبانی کیلئے ڈٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونا ہے، پاکستان کو برسوں بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ملی لیکن یہ بھارتی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے، اس نے ابھی سے ٹیم کو نہ بھیجنے کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کردیا، ایشیاکپ کی طرح ہائبرڈ ماڈل کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کو پاکستان لانا آئی سی سی کی ذمہ داری قرار

دوسری جانب پاکستان پْرسکون ہے، پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اپنے ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت خود یقینی بنائے گی۔

ادھر عالمی کونسل کو اس بات کا یقین نہیں کہ بھارتی حکومت ٹیم کو پاکستان جانے دے گی، چیمپئنز ٹرافی کے لیے چند میچز کسی دوسرے ملک میں کرانے کا سپلیمینٹری بجٹ بھی رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ انگلینڈ بھی ایونٹ پاکستان میں کھیلنے کا خواہاں

ذرائع نے بتایا کہ حکام حیران ہیں کہ 6 ماہ دور ایونٹ کیلیے پی سی بی نے تاحال پلان بی کا کوئی ذکر ہی نہیں چھیڑا، یو اے ای نہ ہی سری لنکا کے ساتھ اس حوالے سے بات کی گئی، عین وقت پر مسئلہ سامنے آنے پر مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی شروع سے موقف پر ڈٹا ہوا ہے کہ مکمل ایونٹ پاکستان میں ہی ہو گا، اگر سب آنے کو تیار ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے، اگر پاکستانی حکام اصولی موقف پر ڈٹے رہے تو آئی سی سی کیلیے بھی ہائبرڈ ماڈل اپنانا آسان نہیں ہوگا، یوں بھارت کے آفیشل انکار پر بحرانی صورتحال سامنے آ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں