غیر منقولہ املاک پر ہولڈنگ پیرپڈ کا تصور ختم گین ٹیکس لاگو

افراد اور تنظیموں یا اداروں کے لیے کسی بھی صورت میں گین ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم نہیں ہوگی


Irshad Ansari August 01, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

حکومت نے غیر منقولہ املاک کے حوالے سے ہولڈنگ پیرپڈ کا تصور ختم کرتے ہوئے گین ٹیکس لاگو کر دیا ہے۔

یکم جولائی 2024 یا اس کے بعد حاصل کی جانے والی غیر منقولہ جائیداد پر اس فیصلے کا اطلاق ہو گا، فنانس ایکٹ 2024 کے نفاذ بارے ایف بی آر کی طرف سے فیلڈ فارمشنز کوانکم ٹیکس سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

ملک بھر میں غیر منقولہ املاک پر بڑھتی ہوئی یافت کے پیشِ نظر متعلقہ فرد فرسٹ شیڈول میں دی گئی شرح کے مطابق گین ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

ایف بی آر وضاحتی میمورنڈم 2024 فنانس ایکٹ 2024 سے قبل گین ٹیکس ہولڈنگ پیریڈ کی بنیاد پر زیادہ 15 فیصد کی شرح سے عائد کیا جاتا تھا جبکہ اوپن پلاٹس، اپارٹمنٹس یا انفرادی تعمیرات کا ہولڈنگ پیریڈ ایک سال سے کم ہو کر ہولڈنگ پیریڈ زیادہ ہونے سے گین ٹیکس کی شرح کم ہوتی جاتی تھی۔

6 سال سے زیادہ کے ہولڈنگ پیریڈ کے لیے شرح صفر اور تعمیرات پر 5 سال سے زیادہ کے ہولڈنگ پیریڈ پر گین ٹیکس کی شرح صفر قرار پاتی تھی۔

فلیٹوں کے لیے یہ معیاد دو سال سے زیادہ تھی یکم جولائی 2024 کو یا اِس کے بعد غیر منقولہ املاک کی فروخت پر 15 فیصد کی شرح سے گین ٹیکس لیا جائے گا۔

اس سلسلے میں فرسٹ شیڈول کی متعلقہ دفعات کا اطلاق ہو گا، افراد اور تنظیموں یا اداروں کے لیے کسی بھی صورت میں گین ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم نہیں ہوگی۔

30 جون 2024 یا اِس سے قبل حاصل کی گئی غیر منقولہ املاک پر فائنانس ایکٹ مجریہ 2024 سے پہلے کے طریقِ کار کا اطلاق ہوگا یعنی ہولڈنگ پیریڈ کی بنیاد پر وصولی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں