لاہور پب جی کا کھیل ایک اور جان لے گیا
گیم کھیلتے ہوئے اچانک پسٹل چلنے سے 18 سالہ یحییٰ خورشید جان کی بازی ہار گیا
نواب ٹاؤن کے علاقہ میں پب جی کھیلتے گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
نجی ہاوسنگ سوسائیٹی کا رہائشی یحییٰ خورشید پب جی گیم کو شوقین تھا، گزشتہ روز اس نے والد کاپسٹل اٹھایا اور اپنے ساتھ کمرے میں لے گیا۔
گیم کھیلتے ہوئے اچانک پسٹل چلنے سے یحییٰ خورشید جان کی بازی ہارگیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔