سعودی ٹور آپریٹرز نے عمرہ اخراجات 150 ریال بڑھا دیے

ایجنٹوں نے عمرہ ویزا کی فیس سمیت پیکیج میں اضافہ کردیا،اسلام آباد سے عمرہ پیکیج ڈیڑھ لاکھ روپے تک وصول پہنچ گیا


Jahangir Minhas July 03, 2014
ایجنٹوں نے عمرہ ویزا کی فیس سمیت پیکیج میں اضافہ کردیا،اسلام آباد سے عمرہ پیکیج ڈیڑھ لاکھ روپے تک وصول پہنچ گیا. فوٹو: فائل

حرم پاک کی توسیع اوررمضان المبارک کے باعث سعودی ٹورآپریٹرز نے عمرہ اخراجات میں 150 سعودی ریال تک اضافہ کردیا۔

پاکستان سے جانیوالے عمرہ زائرین کی تعداد ہر سال رمضان میں کئی گنا بڑھ جاتی ہے جبکہ رواں سال اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ سعودی حکومت نے حرم پاک کے توسیعی منصوبے کے باعث پاکستان کیلیے حج کوٹے میں کمی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حج پر نہ جانے کے باعث رمضان المبارک میں لاکھوں پاکستانی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں جبکہ ایجنٹوں نے عمرہ ویزا کی فیس سمیت پیکیج میں اضافہ کر دیا، اب اسلام آباد سے عام عمرہ پیکیج کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک وصول کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں