مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فونز کے باوجود درآمدات میں 233فیصد اضافہ ریکارڈ

مالی سال 2023-24 میں موبائل فونز کی درآمدات میں 1.899 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، رپورٹ


Irshad Ansari August 05, 2024
مالی سال 2022-23میں موبائل فونز کی درآمدات پر 570 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ فائل فوٹو

ملک میں مقامی سطع پر موبائل فون سیٹ کی مینوفیکچرنگ کے باوجود گزشتہ مالی سال 2023-24 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 233 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023-24 میں موبائل فونز کی درآمدات میں 1.899 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں 233 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2022-23میں موبائل فونز کی درآمدات پر 570 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جون 2024 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 279 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو جون 2023 کے مقابلے میں 420 فیصد زیادہ ہے۔ جون 2024 میں 96 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 77 فیصد کا اضافہ ہوا، مئی میں موبائل فون کی درآمدات پر 158 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو جون میں بڑھ کر 279 ملین ڈالر ہوگیا۔

واضح رہے کہ مالی سال 2024 میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 8.501 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو مالی سال 2023 کے 5.812 ارب ڈالر کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں