پی سی بی ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر August 06, 2024
وقار یونس کی تقرری کے لیے کسی اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا، درخواست گزار کا موقف۔ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

شہری مشکور حسین نے ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے کیونکہ وقار یونس کی تقرری کے لیے کسی اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا۔

شہری نے درخواست میں استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں