دفترخارجہ میں مرمتی کام کے دوران ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

آغا شاہی بلاک کے استقبالہ میں کام کے دوران شارٹ سرکٹ سے آگ لگی


خالد محمود August 07, 2024
آغاشاہی بلاک میں مرمتی کام کے دوران شارٹ سرکٹ سے آگ لگی—فوٹو: فائل

دفترخارجہ میں مرمتی کام کے دوران متعدد کمروں میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ میں آغا شاہی بلاک کے استقبالیہ اور اطراف کے کمروں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ اس کمرے میں لگی جہاں مرمت کا کام جاری تھا۔

مزید بتایا گیا کہ آگ پر مزید پھیلاؤ سے پہلے ہی قابو پا لیا گیا اور آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

بعد ازاں دفترخارجہ نے بیان میں بتایا کہ آج وزارت خارجہ کی عمارت میں نصب وولٹیج پینل میں برقی شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیمیں بروقت پہنچ گئیں، عملے، املاک یا احاطے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے اور وزارت کی تکنیکی ٹیمیں بجلی کی فراہمی کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں