ڈومیسٹک کرکٹ میں بین الاقوامی معیار کی گیندیں استعمال ہوں گی

رواں برس قائداعظم ٹرافی اور پریذیڈنٹ ٹرافی میں ڈیوک گیندیں استعمال ہوں گی


Sports Desk August 08, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

پاکستان کرکٹ بورڈ آنے والے ڈومیسٹک سیزن میں بین الاقوامی معیار کی گیندیں استعمال کریگا، اس حکمت عملی کا مقصد کھیل کا معیار میں بہتری لانا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک سیزن میں ڈیوک اور کوکابورا کی گیندیں متعارف کرائے گا، اس کا مقصد انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے پلیئرز کو تیاریوں میں بہتری لانے میں مدد فراہم کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش اے کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا ٹریننگ کیمپ

رواں برس قائداعظم ٹرافی اور پریذیڈنٹ ٹرافی میں ڈیوک گیندیں استعمال ہوں گی جس سے بولرز کو سیم اور سوئنگ میں مدد ملے گی، اسی طرح مختصر فارمیٹس کے ایونٹ میں کوکابوراز گیندیں استعمال کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں