گولڈ میڈلز کی دوڑ میں امریکا نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا

آسٹریلیا 17 گولڈ کے ساتھ تیسرے اور فرانس 13 ٹائٹلز تھام کر چوتھے نمبر پر براجمان ہے


Sports Desk August 08, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈلز کی دوڑ میں امریکا چین سے آگے نکل گیا۔

بدھ کی شب آخری اطلاعات موصول ہونے تک امریکا 24 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے، چین نے 23 سونے کے تمغے تھام کر دوسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے، آسٹریلیا 17 گولڈ کے ساتھ تیسرے اور فرانس 13 ٹائٹلز تھام کر چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

دفاعی چیمپئن چین کے لی فیبن کے پیرس اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے 61 کلو گرام ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر اسنیچ میں 143 کلو گرام وزن اٹھاکر نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کردیا، خواتین کے پارک ایونٹ میں 14 سالہ اریسا ٹریو نے گولڈ، 15 سالہ کوکونا ہیراکی نے سلور اور 16 سالہ اسکائی براون نے برانز میڈل نام کرلیا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ کھلاڑی کا کھانے میں کیڑے ہونے کا انکشاف

نیدرلینڈز کی 36 سالہ میریٹ بو میسٹر سیلنگ میں دوسرا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ت

فصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں بدھ کو دفاعی چیمپئن چین کے لی فیبن کے پیرس اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے 61 کلو گرام ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر اسنیچ میں 143 کلو گرام وزن اٹھاکر نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کر ڈالا، 31 سالہ لی فیبن 146 کلو گرام وزن اٹھانے کا عالمی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں،وہ 172 کلوگرام کی کوشش میں ناکام ہونے سے پہلے کلین اینڈ جرک حصے میں 167 کلو گرام اٹھانے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں: 'نامناسب ماحول' پیراگوئے کی خاتون تیراک کو اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا

پیرس اولمپکس کے اسکیٹ بورڈنگ مقابلوں میں جواں سال کھلاڑی نمایاں رہے، خواتین کے پارک ایونٹ میں 14 سالہ اریسا ٹریو نے گولڈ، 15 سالہ کوکونا ہیراکی نے سلور اور 16 سالہ اسکائی براون نے برانز میڈل جیتا، تاہم مردوں کے مقابلوں میں برطانیہ 51 سالہ اینڈی میکڈونلڈ کی شرکت قابل ذکر رہی۔

اسیکٹ بورڈنگ میں ریکارڈ 23 میڈلز کے حامل اینڈی فائنل میں جگہ تو نہ بنا سکے لیکن بھرے ہجوم کے سامنے شاندار وقت اسکیٹنگ کرتے ہوئے ثابت کر دیا کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔

مزید پڑھیں: فائنل سے کچھ دیر قبل 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر بھارتی ریسلر نااہل قرار

نیدرلینڈز کی 36 سالہ میریٹ بو میسٹر سیلنگ میں دوسرا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں، ریو اولمپکس 2016میں پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کرنے والی میریٹ نے تیز ہواؤں کے سبب تاخیر کا شکار خواتین کے ڈنگی مقابلے میں عمدہ پر فارمنس کی بدولت اولمپک کا چوتھا میڈل حاصل کیا، قبل ازیں وہ ایک سلور اور ایک برانز میڈل بھی جیت چکی ہیں۔

دریں اثنا مردوں کی ڈنگی ریس میں بھی آسٹریلیا کے میٹ ویرن نے کامیابی کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کیا، قبرص کے پیوس کونٹیڈس سلور اور پیرو کے اسٹیفانو برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔