پی ٹی اے بیرون ملک سے آنے والی غیرقانونی کالز روکنے میں ناکام

گرے ٹریفکنگ روکنے کے لیے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس بناکربیرون ملک سے آنے والی کالزمہنگی کردی گئی تھیں


سہیل چوہدری July 04, 2014
گرے ٹریفکنگ کے خلاف حکمت عملی کا خمیازہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مہنگی کالز کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے) بیرون ملک سے آنے والی غیر قانونی کالزروکنے میں ناکام ہوگئی۔

گرے ٹریفکنگ روکنے کے لیے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس بناکربیرون ملک سے آنے والی کالزمہنگی کردی گئی تھیں اور ایکسیس سیٹلمنٹ چارجز8.8 سینٹ کردیے گئے، گرے ٹریفکنگ کے خاتمے کیلیے انٹر نیشنل کلیئرنگ ہائوس کے قیام اور گرے ٹریفکنگ کے خلاف حکمت عملی کا خمیازہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مہنگی کالز کی صورت میں بھگتنا پڑا، ٹیلی کام آپریٹرزسے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس کے آلات خریدنے کے لیے2 ارب 70 کروڑ روپے لیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں