قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے جسٹس منصور علی شاہ

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ قرآن اور سنت انسانیت کے لیے دائمی رہنمائی پر مشتمل ہے


جہانزیب عباسی August 08, 2024
جسٹس منصور علی شاہ نے 4 روزہ تقریب سے خطاب کیا—فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے۔

اسلام آباد میں اسلام اور بین الاقوامی انسانی قانون کے عنوان سے چار روزہ تربیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ قرآن اور سنت انسانیت کے لیے دائمی رہنمائی پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے۔

تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ماحولیات کی اہمیت پر مغربی فقہ قانون کے حوالوں کے بجائے قرآن اور سنت کے حوالے لوگوں کے ذہنوں پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔

میں اسلام اور بین الاقوامی انسانی قانون کے عنوان سے چار روزہ تربیتی تقریب کے اختتام پر 34شرکا کو سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں