نیب کی شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست

ہمیں چیئرمین نیب کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں، مقدمہ ختم کردیا جائے، خواجہ نوید ایڈووکیٹ


کورٹ رپورٹر August 09, 2024
(فوٹو: فائل)

نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کا ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔


احتساب عدالت کے روبرو ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی طبیعت خرابی کے باعث پیش نہ ہو سکے جب کہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل، خواجہ نوید و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔


دوران سماعت نیب حکام نے ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔ پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب نے ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔


خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ہمیں چیئرمین نیب کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے، مقدمہ ختم کردیا جائے۔


بعد ازاں عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب کی مقدمہ بحال کرنے کی درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے۔ پہلے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کو سنا جائے گا، پھر فیصلہ ہوگا۔ عدالت نے سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں