کچے میں مغوی کی بازیابی کیلیے جانے والی پولیس موبائل کو حادثہ مغوی کا بیٹا جاں بحق

لواحقین نے پولیس پر الزام عائد کردیا، ایس ایچ او پر رقم نکالنے کا الزام، ایس ایس ایس پی نے دو افسران کو معطل کردیا


Numainda Express August 12, 2024
—فوٹو فائل

کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے شہری کی بازیابی کیلیے جانے والے پولیس موبائل حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں مغوی کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق سہراب کھٹیان نامی بزرگ شہری کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کیا اور ویڈیو اہل خانہ کو بھیجی جس میں تاوان کیلیے 25 لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مغوی کے اہل خانہ نے پولیس میں درخواست دائر کی جس کے بعد پولیس آج بازیابی کیلیے مغوی کے بیٹے کے ہمراہ کارروائی کیلیے روانہ ہوئی تو پنجاب کی حدود میں محمد پناہ ترنڈہ کے قریب پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں مغوی سہراب کا بیٹا سعید جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین نے ایس ایس پی گھوٹکی کے آفیس کے باہر لاش کے ہمراہ احتجاج کیا اور واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے پولیس کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔

ورثا نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او نے متوفی کی جیب سے ایک لاکھ روپے نکال لیے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے۔

اُدھر ایس ایس پی گھوٹکی نے معاملے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او میرپور ماتھیلو قابل بھیو اور ایچ سی اعجاز گڈانی کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں