وفاقی ادارہ شماریات ملک میں مردم شماری کے لئے تیار

وزارت مذہبی امور ایئرپورٹس پرعازمین حج کیلیے پولیوویکسین ڈیسک قائم کریگی


Online/APP July 05, 2014
سینیٹ کمیٹی دفاع وفدکادورہ جرمنی،امدادنہیںتجارت چاہیے،جرمنی،یورپی یونین ممالک تعلیمی فنڈزمیں اضافہ کریں، مشاہدحسین فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے کہاکہ ملک میں خانہ ومردم شماری کرانے کیلیے تیارہیں تاہم اس سلسلے میں ادارے کو صوبوں سے رابطوں اورضروری انتظامات کرنے کیلیے کم ازکم 10 ماہ کاوقت درکارہے۔

وزارت مذہبی امورکے جوائنٹ سیکریٹری شہزاد احمد نے بتایاکہ کراچی،لاہوراوراسلام آبادسمیت ملک کے دیگرحصوں میں حاجی کیمپ قائم ہیں جہاں پرعازمین حج سہولت کیلئے سٹاف میں اضافہ کیاگیاہے، کمیٹی کی چیئرپرسن فرح عاقل نے ہدایت کی کہ عازمین حج کوسہولتوں کی فراہمی کیساتھ نئے حج درخواست گزاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے، سینیٹرکلثوم پروین نے تجویز دی کہ وزارت مذہبی امورعازمین حج کی ٹریننگ کیلیے موثر انتظامات کرے اوراس شعبہ میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی کرے۔کمیٹی کوبریفنگ میں وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے کہاکہ وفاقی ادارہ شماریات ملک میں خانہ ومردم شماری کرانے کیلیے تیارہے تاہم اس سلسلے میں ادارے کو صوبوں سے رابطوں اورضروری انتظامات کرنے کیلیے کم ازکم10ماہ کاوقت درکارہے،امن و امان کی موجودہ صورتحال میںمسلح افواج کو آئندہ مردم شماری کے انعقادمیں مدد دینے کیلیے طلب کرناممکن نہیں ہوگا۔

چیئرپرسن سینیٹرفرح عاقل نے کہاکہ گزشتہ15سال سے ہم اندازوں اورتخمینوں کی بنیاد پرکام چلارہے ہیں،ہمیں اپنی آبادی کے بارے میں درست معلومات میسر نہیں اسلیے بجٹ بھی اندازوں کے مطابق تیارکیے جارہے ہیں۔آن لائن کے مطابق خارجہ تعلقات اوردفاع کے بارے میںسینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چھ رکنی وفد نے جرمنی کی پارلیمنٹ کے صدر ڈاکٹرناربرٹ لیمرٹ اورجرمن جنوبی ایشیاء پارلیمانی گروپ کے ارکان سے برلن میں ملاقات کی،سینیٹرحاجی عدیل کی سربراہی میں وفدنے دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کے درمیان باہمی تعاون کے خصوصی حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں