بہاولپور لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ

خطرے سے دوچار تمام علاقوں میں شہریوں کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم


خالد محمود August 12, 2024
فوٹو- فائل

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب بالخصوص بہاولپور، لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے موسلا دھار بارش اور سیلابی صورتحال کے خدشے کے باعث این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خطرے سے دوچار تمام علاقوں میں شہریوں کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، انتہائی صورتحال میں اگر ضروری ہو تو شہریوں کا بروقت انخلاء یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا جو علاقے سیلابی صورتحال کے خطرے سے دوچار ہیں، فوری ریسکیو و مدد کیلئے ضروری سامان کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم کی ہدایات کے بعد این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں