14 اگست کی چھٹی پر سمندر جاکر خلاف ورزی کرنے والے 25 ملزمان گرفتار

گرفتار افراد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی اور سمندر میں نہائے، جس پر گرفتار کیا گیا ہے، پولیس


طحہ عبیدی August 14, 2024
فوٹو فائل

شہر قائد میں پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سمندر میں نہانے والے 25 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے 14 اگست کے موقع پر دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ساحل سمندر پر سخت ترین انتظامات کیے۔

ماڑی پور پولیس نے مبارک ولیج اور پیراڈائز پوائنٹ پر نہاتے ہوئے 25 ملزمان گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے طغیانی کے باعث سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس کے باوجود 14 اگست کو چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد ساحل پر پہنچی۔

اس دوران پولیس کی جانب سے کراچی کے شہریوں سے اسپیکر پر سمندر میں نہ جانے کی التجائیں کی جاتی رہیں جنہیں شہری ہوا میں اڑاتے بھی نظر آئے، گہرے پانی میں جانے پر پولیس نے 25 ملزمان کو گرفتار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں