ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی سالانہ بنیاد پر شرح 1686 فیصد ریکارڈ

رواں ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہوا اور ایک ہفتے میں انڈے 13 روپے فی درجن مہنگے ہوئے


Irshad Ansari August 16, 2024
ادارہ شماریات کے مطابق 19 اشیا کی قیمت میں استحکام رہا—فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں بھی معمولی 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 16.86 فیصد پر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران 19 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا، 13 اشیا کی قیمت میں کمی جبکہ 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہوا اور ایک ہفتے میں انڈے 13 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، لہسن کی قیمت میں 10 روپے 40 پیسے، بیف کی قیمت میں 58 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، اسی طرح گڑ، کپڑا، دہی اور دال چنا بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران پیاز7 روپے 17 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 34 روپے 43 پیسے کمی آئی، چکن، کیلے، ایل پی جی، چینی اور آلو کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں