پورے ملک میں صرف کراچی کو اگلے 6 ماہ تک مہنگی بجلی ملے گی تاجر رہنما

پنجاب میں چودہ روپے فی یونٹ فائدہ ہوگا مگر کراچی میں لاگت اتنی بڑھ جائے گی کہ کراچی کی انڈسٹری بند ہوجائے گی


Staff Reporter August 17, 2024
فوٹو- فائل

کراچی کے شہریوں کو رہائشی، صنعتی اور کمرشل صارفین کو اگلے 6 ماہ تک کے الیکٹرک سے مہنگی بجلی خریدنی پڑے گی۔

یہ بات کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کائٹ) کے صدر جوہر قندھاری نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے تمام ڈسکوز کو فی یونٹ 31پیسے بجلی سستی کرنے کی درخواست ہے اور یہ درخواست سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں جمع کرادی مگر کراچی کے لئے ملک بھر سے الگ قانون ہے کہ کراچی کے لئے اگلے 6ماہ تک 3 سے 5روپے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ ہوگا۔

جوہر قندھاری نے کہا کہ ان حالات میں کراچی کی انڈسٹری نہیں چل سکے گی، ایک جانب ملک بھر میں تمام ڈسکوز کی طرف سے ریٹ کم ہیں اور اسکے برعکس کےالیکٹرک کے لیے ٹیرف زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چودہ روپے فی یونٹ کمی کا فائدہ بھی پنجاب کی صنعتوں کو ہوگا، پیدواری لاگت اتنی بڑھ جائے گی کہ کراچی کی انڈسٹری لازمی بند ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں سے سستا مال کراچی آئے گا تو کراچی کی انڈسٹری کیسے چلے گی یہ انتہائی خطرناک اقدام ہے جو سلو پوائزن کی طرح انڈسٹری کو ختم کردے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں