کراچی میں غیرمعمولی وموسلادھار بارشوں کا امکان ختم ہوگیا
آج بروز اتوار کوشہر میں گرج چمک کےساتھ درمیانی وہلکی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
مون سون ہواؤں کے نئے سلسلے کا بلوچستان پرجھکاؤ کے سبب کراچی میں غیرمعمولی وموسلادھاربارشوں کا امکان ختم ہوگیا، تاہم پیر تک درمیانی اورہلکی شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کوجاری مون سون الرٹ کےمطابق طاقتورمون سون ہواؤں کا سلسلہ صوبے کےشمالی وسطی جبکہ بلوچستان کےمشرقی وشمال مشرقی علاقوں پراثراندازہورہا ہے۔
آج بروز اتوار کوشہر میں گرج چمک کےساتھ درمیانی وہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوموسم زیادہ تر ابرآلود اورہلکی بارش ، پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے بتایا کہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے دیہی سندھ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کوشہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 70فیصد ریکارڈ کیا گیا۔