سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کے فیصلے پر پنجاب حکومت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 22 اگست کو ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر مبارک ثانی کیس کے فیصلے سے متعلق متفرق درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جو 22 اگست کو دن ساڑھے گیارہ بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔
بنچ میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل ہیں۔ پنجاب حکومت نے نظرثانی فیصلے میں درستگی کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔