ایف بی آر کی جانب سے تاجر دوست اسکیم کے تحت ٹیکس وصولی کیلئے نوٹسز جاری

تاجر برادری کی جانب سے تاجر دوست اسکیم کے تحت ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے


Irshad Ansari August 17, 2024
ایف بی آر نے نوٹسز جاری کردیے ہیں—فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے فیلڈ فارمشنز نے تاجر دوست اسکیم کے تحت ٹیکس وصولی کے لیے تاجروں کو نوٹسز جاری کرنا شروع کردیا جبکہ چھوٹے تاجروں اور دکان داروں نے شدید پریشانی کا اظہار کردیا۔

ایف بی آر کے فیلڈ فارمشنز کی جانب سے تاجر دوست اسکیم کے تحت دکان داروں سے ایڈوانس ٹیکس طلب کیا گیا ہے۔

یف بی آر کی جانب سے نوٹسز کے اجرا پر چھوٹے تاجر اور دکان دارشدید پریشان ہیں کیونکہ ہر مہینے کی 15 تاریخ تک تاجر دوست اسکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی جائے گی۔

دوسری جانب تاجروں نے حکومتی تاجر دوست اسکیم کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، تاجر برادری کا تاجر دوست اسکیم کے تحت ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے تاجروں کے دونوں دھڑے ایک ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں