آئی جی سندھ کا انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

انسانی اسمگلنگ کی وجہ سے گداگری جیسے جرائم ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، آئی جی سندھ غلام نبی میمن


Staff Reporter August 18, 2024
فوٹو- فائل

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے انسانی اسمگلنگ اور اس میں ملوث منظم گروہوں کےخلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ جو عمارت یا گھر اس کام میں استعمال ہوتے پائے جائیں اس کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

اے آئی جی آپریشنز سی پی او کی جانب سے صوبے کے تمام ایڈشنل آئیجیز، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو مراسلے ارسال کردیے گئے، تمام افسران اپنے تھانہ جات کی حدود میں کسی بھی شکل یا نوعیت میں ہونے والے منظم انسانی اسمگلنگ یا ان سے منسلک جرائم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔

انسانی اسمگلنگ کے ذریعے گداگری جیسے منظم جرائم وسرگرمیاں ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جرائم کے خلاف عدم کارروائی پر جرائم کی سرپرستی کرنے کات اثر سمجھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں