منکی پاکس سی اے اے نے مزید حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں
محکمہ صحت اور مقامی حکام کے دوران کوآرڈینیشن، ایئر پورٹس پر ایمبولینسز کی دستیابی یقینی بنائی جائے
منکی پاکس کی روک تھام کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
سی اے اے کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ایئرپورٹس پر منکی پاکس کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، محکمہ صحت اور مقامی حکام کے دوران کوآرڈینیشن اورایئر پورٹس پر ایمبولینسز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
سی اے اے کی جانب سے دی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ مسافروں کو آئیسولیشن کی سہولت فراہم کی جائے اور تمام لاؤنجز میں صفائی اور جراثیم کش ادوایات کے اسپرے کویقینی بنایا جائے۔
سی اےاے حکام نے ائیرلائنز اور دیگر عملے کو ماسک پہننے کی ہدایت جاری کی ہیں جبکہ مسافروں اور ان کے سامان کے ساتھ آنے والے عملے کو سینیٹائزر کی سہولت، بیت الخلا اور کاؤنٹرز کو جراثیم کش ادوایات کے ذریعے صفائی، بین الاقوامی مسافروں کے تمام سامان کو جراثیم سے پاک کرنے کے علاوہ بین الاقوامی پروازوں کے عملے کو ماسک اور دستانے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔