محکمہ تعلیم سندھ نے 20 اعلیٰ افسران کو نوٹس جاری کر دیا

صوبائی محکمہ تعلیم نے 3 روز میں تمام افسران کو اپنا جواب سیکرٹری تعلیم کو جمع کرنے کی ہدایت کی ہے


Staff Reporter August 18, 2024
فوٹو- فائل

محکمہ تعلیم سندھ نے احکامات کی خلاف ورزی اور اپنے فرائض پورے نہ کرنے پر 8 ڈائریکٹرز اور 12 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو شوکاز جاری کیا۔

وزیر تعلیم نے نئے بھرتی اساتذہ کو ڈیٹا بیس میں شامل کرنے کےاحکامات دیے تھے، ڈیٹا بیس اپڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ 10 اگست دی گئی تھی۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے 3 روز میں تمام افسران کو اپنا جواب سیکرٹری تعلیم کو جمع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ افسران کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر انہیں عہدوں سے بھی ہٹایا جا سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں