عامر جمال بنگلادیش کے خلاف سیریز سے باہر
عامر جمال کی اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط تھی
پاکستان کے آل راؤنڈر عامر جمال بنگلادیش کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عامر جمال رواں سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے کمر کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث انہیں بنگلادیش کیخلاف سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔
عامر جمال کی اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط تھی تاہم بالر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس بہتر بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ابرار احمد، کامران غلام بنگلادیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے
بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے شان مسعود کو کپتان اور سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق ،بابر اعظم ،خرم شہزاد،میر حمزہ،محمدعلی، محمد ہریرہ اور محمد رضوان اسکواڈ میں شامل ہیں۔ نسیم شاہ،صائم ایوب،سلمان علی آغا،سرفراز احمد اور شاہین آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔