شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ نے اپنی شاعری میں انسانیت کا لازوال درس دیا گورنرسندھ
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ کے عرس پر پیغام
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ کے عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ نے اپنی شاعری میں دنیائے عالم کو انسانیت کا لازوال درس دیا ۔
ان کی شاعری امن، پیار، خلوص، رواداری، ا فہام و تفہیم کے ساتھ ساتھ فروغ محبت و انسانیت کی جدوجہد سے مالا مال ہے، شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ نے مجبور، مظلوم، غریب ، لاچار ، بے بس عوام کی حمایت میں آواز بلند کی، شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنے وطن کے ساتھ ساتھ پوری دنیا سے محبت کا درس دے کر فلسفہ بقائے باہمی کو فروغ دینے کی بات کی۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آج بھی شاہ بھٹائیؒ کا فلسفہ مشعل راہ ہے، نوجوان نسل کو حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کی شاعری کا مطالعہ کرنا چاہئے۔