معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے محسن نقوی اور لیاقت بلوچ کا ٹیلیفونک رابطہ
حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کی اگلے چند روز میں لاہور یا اسلام آباد میں ملاقات ہوگی، لیاقت بلوچ
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کی اگلے چند روز میں لاہور یا اسلام آباد میں ملاقات ہوگی جس میں معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے معلوم کیا آپ کے حافظ کہاں ہیں؟ جس پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن پورے ملک کے دورے پر ہیں تاکہ معاہدے کے مطابق عوام کو لازماً ریلیف مل جائے اور حکومت غفلت نا کرے۔
وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے اور عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے حوالے سے بہت تیزی سے کام کر رہے ہیں۔