کوئٹہ اور کراچی میں 500 سے زائد غیر قانونی گیس کنکشنز کاٹ دیے گئے

ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، قاسم آباد اور دیگر علاقوں سے 203 غیر قانونی گیس کنکشن ہٹائے گئے، ترجمان سوئی سدرن


Staff Reporter August 20, 2024
(فوٹو: فائل)

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ اور کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 500 سے زائد غیر قانونی کنکشنز کاٹ دیے۔

اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ میں کینٹ، سمنگلی زون، سریاب زون اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 338 غیر قانونی کنکشن ختم کیے جہاں پر چوری کا سلسلہ جاری تھا۔

اس کے علاوہ کراچی میں ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، قاسم آباد اور دیگر علاقوں سے 203 غیر قانونی گیس کنکشن ہٹائے گئے جبکہ لاڑکانہ اور نواب شاہ میں بالترتیب 14 اور 2 غیر قانونی گیس کنکشن ہٹائے گئے۔

اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کی مین لائن سے غیر قانونی طور پر گیس تک رسائی کے لئے استعمال ہونے والے تمام ربڑ پائپ اور کلمپز کو بھی موقع پر ہی ہٹا دیا گیا اور اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف مناسب دعوے دائر کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گیس چوری کمیونٹی کے خلاف ایک سنگین جرم ہے جس کے تحت اس جرم میں ملوث افراد نہ صرف گیس چوری کر رہے ہیں جسے ادائیگی کرنے والے کسٹمرز کو استعمال کرنا چاہیے بلکہ کمپنی کی مرکزی ڈسٹری بیوشن اور سروس لائنوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے خود کو اور اپنے آس پاس کے لوگوں کوبھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں