بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جلال یونس مستعفی

کرکٹ کے بہترین مفاد میں عہدے سے الگ ہورہا ہوں، نیشنل کونسل ان کی جگہ نیا ڈائریکٹر نامزد کرسکتی ہے


Sports Desk August 20, 2024
(فوٹو: فائل)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے آپریشنز کرکٹ چیئرمین جلال یونس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

انھوں نے نیشنل اسپورٹس کونسل میں بورڈ ڈائریکٹرز کو اپنا تحریری فیصلہ بھجوادیا، جلال ان دو ڈائریکٹرز میں سے ایک تھے جنھیں نیشنل اسپورٹس کونسل نے نامزدکیا تھا۔

جلال یونس نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ میں کرکٹ کے بہترین مفاد میں عہدے سے الگ ہورہا ہوں، نیشنل کونسل ان کی جگہ نیا ڈائریکٹر نامزد کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی تیاری

دوسرے ڈائریکٹر احمد سجاد العالم بوبی نے بھی کہا کہ میں نے بھی نیشنل اسپورٹس کونسل سیکریٹری سے رابطہ کرکے کہا تھا میں بھی عہدہ چھوڑسکتا ہوں، اگر وہ میری بابت بھی کوئی فیصلہ کرلیں تو مجھے صرف مطلع کردیں۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کس کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اُترے گی؟

دوسری جانب وزیر کھیل آصف محمود سجیب کا کہنا ہے کہ میں اس بحران کو حل کرنے کے لیے بی سی بی کے اسٹیک ہولڈر سے رابطے میں ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔