سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ

عالمی سطح پر سونا 10 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 700 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم


Staff Reporter August 20, 2024
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہو گئی (فوٹو: اے آئی)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2512ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔


اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے کی سطح پر آ گئی۔


ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں