لاہور کے علاقے میں معمولی تنازع پر گولیاں چل پڑی 1 جاں بحق

فائرنگ کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوئے، ایس پی نے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا


سید مشرف شاہ August 20, 2024
فوٹو ایکسپریس

جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 40 سالہ اقبال جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا جو خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا، ہاتھا پائی کے بعد ایک گروپ نے اسلحہ نکال کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چالیس سال شخص موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد اے ایس پی ڈیفنس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے جبکہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کر کے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔

اس کے علاوہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی شناخت اقبال، غلام مصطفی، عاقب، محمد احمد کے ناموں سے ہوئی۔

 

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ متاثرہ شہری غلام مصطفی کی مدعیت میں نامزد ملزمان فرمان، فرخ، نوید بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔

ایس پی کینٹ کی اے ایس پی ڈیفنس کو فوری ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گرفتاری کیلیے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی اور متاثرہ افراد کو ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی بھی کروائی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں